افغان لیڈر موٹروے کے ساتھ ساتھ پاکستان کے ساتھ ریلوے لنک میں دلچسپی رکھتے ہیں، چین کی خواہش ہے کہ گوادر سے قندھار کے راستے وسط ایشیا تک ریلوے لائن بنے، پاکستان میں چینی سفیر کا انکشاف

کابل(پی این آئی)افغان لیڈر موٹروے کے ساتھ ساتھ پاکستان کے ساتھ ریلوے لنک میں دلچسپی رکھتے ہیں، چین کی خواہش ہے کہ گوادر سے قندھار کے راستے وسط ایشیا تک ریلوے لائن بنے، پاکستان میں چینی سفیر کا انکشاف۔چین نے افغانستان میں قیام امن کے لئے پاکستان کی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان،

افغانستان میں قیام امن اور استحکام کے لئے سرتوڑ کوششیں کررہا ہے۔ پاکستان میں چین کے سفیر یاؤجنگ، جو اس سے قبل افغانستان میں چین کے سفیر رہ چکے ہیں، نے کہا کہ پاکستان علاقائی رابطوں اور معاشی سرگرمیوں کا مرکز بننے کی صلاحیت رکھتا ہے۔انہوں نے کہا کہ افغانستان میں خدمات سرانجام دینے کی وجہ سے وہ افغان لیڈرز کی سوچ سے بخوبی واقف ہیں اور افغان لیڈرز بھی علاقائی رابطوں کو یقینی بنانے کے لئے موٹروے کے ساتھ ساتھ پاکستان کے ساتھ ریلوے لنک میں بھی دلچسپی رکھتے ہیں۔ چینی سفیر نے کہا کہ پاکستان تجارت اور علاقائی رابطوں کا مرکز بننے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے اور چین کی خواہش ہے کہ اس کی اس صلاحیت کو عملی شکل دینے کے لئے گوادر سے قندھار اور قندھار کے راستے وسط ایشیا تک ریلوے لائن بنے جو تجارت اور علاقائی رابطوں کا اہم ذریعہ ہوگا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close