تعلیم حاصل کرنے کی لگن کی اعلیٰ مثال قائم ماں بیٹے نے ایک ساتھ میٹرک کا امتحان پاس کرلیا

دہلی(پی این آئی)تعلیم حاصل کرنے کی لگن کی اعلیٰ مثال قائم،ماں بیٹے نے ایک ساتھ میٹرک کا امتحان پاس کرلیا۔بھارت میں خاتون نے تعلیم حاصل کرنے کی لگن کی اعلیٰ مثال قائم کرتے ہوئے بیٹے کے ساتھ میٹرک کا امتحان پاس کرلیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست مہاراشٹرا سے تعلق رکھنے والی 36 سالہ خاتون بے بی

گورو نے اپنے 16 سالہ بیٹے کے ساتھ میٹرک کا امتحان دیا تھا جو انہوں نے امتیازی نمبروں سے پاس کیا۔خاتون نے میٹرک میں 64.40 فیصد نمبرز حاصل کیے جب کہ ان کے ساتھ امتحان دینے والے بیٹے نے 73.20 فیصد نمبرز لیے۔میٹرک کا امتحان پاس کرنے پر خاتون کا کہنا تھا کہ ان کی شادی کم عمری میں ہوگئی تھی جس کی وجہ سے وہ اپنی اسکول کی تعلیم مکمل نہیں کرسکیں لیکن ان کے شوہر نے بیٹے کے ساتھ میٹرک کا امتحان دینے پر زور دیا اور حوصلہ افزائی کی۔خاتون نے بتایا کہ ان کے شوہر ایک کپڑا بنانے کی فیکٹری میں کام کرتے ہیں، انہوں نے اور بیٹے نے میٹرک کا امتحان پاس کرنے میں ان کی بہت مددکی۔امتحان میں پاس ہونے پر خاتون کے شوہر نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میری اہلیہ اور بیٹے نے ایک ساتھ پڑھائی کی اور اچھے نمبرز حاصل کیےجس پر مجھے خوشی اور ان پر فخرہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close