افغان حکومت نے سیز فائر کے اعلان کے جواب میں مزید 317 طالبان قیدی رہا کردیے۔

کابل(پی این آئی)افغان حکومت نے سیز فائر کے اعلان کے جواب میں مزید 317 طالبان قیدی رہا کردیے۔افغان حکومت نے عیدالاضحیٰ کے موقع پر مزید 317 طالبان قیدی رہا کردیے۔دو روز قبل قوم سے خطاب میں افغان صدر اشرف غنی نے طالبان کی جانب سے عید کے دنوں میں سیز فائر کے اعلان کے جواب میں طالبان قیدی

رہا کرنے کا حکم دیا تھا۔افغان صدر کا کہنا تھا کہ جن 500 طالبان قیدیوں کو اگلے چار روز کے دوران رہا کیا جائے گا وہ اس فہرست میں سے نہیں ہیں جو طالبان نے حکومت کو فراہم کی ہے۔تاہم افغان حکومت کی جانب سے دو دن میں طالبان کے مزید 317 قیدی رہا کر دیے گئے ہیں۔افغان حکومت سے رہائی پانے والے طالبان قیدیوں کی تعداد4914 ہوگئی، کل مزید 5100 طالبان قیدی رہا کیے جائیں گے۔خیال رہے کہ عید الاضحیٰ سے قبل افغان طالبان نے افغان فوج اور پولیس سے تعلق رکھنے والے مزید 37 اہلکاروں کو رہا کیا تھا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close