ریاض(پی این آئی): سعودی عرب میں کنگ عبدالعزیز اکیڈمی نے سعودی فرمانروا شاہ سلمان کی والد کے ہمراہ تصویر شیئر کی جو وائرل ہوگئی۔عرب میڈیا کے مطابق سعودی عرب میں کنگ عبدالعزیز اکیڈمی نے 1357ھ مطابق 1938 کے دوران بانی مملکت شاہ عبدالعزیز آل سعود کی ایک نایاب تصویر کا کلپ جاری کیا
ہے جس میں وہ مکہ مکرمہ میں حج وفود کے سربراہوں کے استقبالیے سے خطاب کررہے ہیں۔وڈیو کلپ میں اہم بات یہ ہے کہ اس میں سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نظر آرہے ہیں۔ شاہ سلمان کی اس وقت عمر تین برس تھی۔ وہ منی میں حج وفود کے سربراہوں سے اپنے والد بانی مملکت کے خطاب کے موقع پر ان کے پہلو میں بیٹھے ہوئے ہیں۔بانی مملکت نے اس وقت اپنے خطاب میں بہت ساری باتیں کہی تھیں۔ انہوں نے مسلمانان عالم سے حقیقی اسلامی دعوت کی روح اپنانے کا مطالبہ کیا تھا۔شاہ عبدالعزیز نے اپنے خطاب میں اس امر پر زور دیا تھا کہ ہم سب پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ وسلم کی سنت مبارکہ کو اپنی زندگی کا حصہ بنائیں ۔اللہ کی رسی کو مضبوطی سے تھامیں اور ایسے تمام کاموں اور باتوں سے دور رہیں جس سے اسلامی شریعت نے منع کیا ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں