آیا صوفیا کو دوبارہ مسجد بنانے کے بعد عید کی خوشیاں دوبالا ہو گئیں،ترک صدر کا ترک عوام اور امت مسلمہ کے نام پیغام جاری

انقرہ(پی این آئی)ترک صدر رجب طیب اردگان نے کہا ہے کہ آیا صوفیا کو 24 جولائی سے عبادت کے لیے کھولے جانے سےعیدقربان کی خوشیوں کو دوبالا کر دیا ،قوم کے دل میں 86 سالہ پرانا یہ زخمی 24 جولائی سے مندمل ہونا شروع ہو گیا ہے۔ترک میڈیا کے مطابق عید الاضحیٰ کے روز اپنی جماعت کے رہنماؤں سے

عید ملن تقریب کے موقع پر ویڈیو کانفرنس کے ذریعے گفتگو کرتے ہوئے ترک صدر رجب طیب اردگان نے کہا کہ 24 جولائی سے عبادت کے لیے کھولے جانے سےعیدقربان کی خوشیوں کو دوبالا کر دیا ،قوم کے دل میں 86 سالہ پرانا یہ زخمی 24 جولائی سے مندمل ہونا شروع ہو گیا ہے۔ترک صدررجب طیب اردگان نے کہا کہ ہم ملک و قوم کے مفاد میں نہ ہونے والی بحث کی چال میں نہیں آئیں گے،ہم اپنی بڑے کنونشن کو جنم نو، بلندیوں کی جانب بڑھنے والے ایک سفر کی ماہیت حاصل کرنے کے متمنی ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں