امریکا میں بڑی آفت آنیوالی ہے، لاکھوں افراد کےمتاثرہونے کاخدشہ ،ایمرجنسی نافذ کر دی گئی

واشنگٹن (پی این آئی) امریکہ کے ہری کین سنٹر نے خبردار کیا ہے کہ طوفان ایسایس ہفتے کی رات یا اتوار کے روز فلوریڈا کے جنوب مشرقی ساحل سے ٹکرائے گا۔نیشنل ہری کین سنٹر کے مطابق ایسایس طوفان جزائر بہاماس کے پاس سے گزرا تو اس کی ہواؤں کی شدت 135 کلومیٹر فی گھنٹہ تھی۔ اس وقت یہ خطرناک

سمندری طوفان ناساؤ کے قریب سے گزر رہا ہے۔ماہرین موسمیات نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ یہ خطرناک سمندری طوفان ہفتہ کی رات کو یا اتوار کے دن کسی بھی وقت ریاست فلوریڈا کے جنوب مشرقی ساحل سے ٹکراسکتا ہے۔ہری کین سنٹر کی جانب سے ملنے والی معلومات کی بنیاد پر ریاست فلوریڈا اور ریاست شمالی کیرولینا نے وارننگ جاری کردی ہے۔ فلوریڈا کی ایک درجن ساحلی کاؤنٹیز میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے جبکہ شمالی کیرولینا میں بھی ساحلی علاقوں میں ہنگامی حالات کا نفاذ کردیا گیا ہے۔ایسایس طوفان کے باعث ہفتے سے ہی فلوریڈا میں شدید بارشیں شروع ہوجائیں گی جبکہ اگلے ہفتے تک ان بارشوں کا دائرہ شمالی اور جنوبی کیرولینا تک پھیل جائے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close