کویت میں مقیم پاکستانی کارکنوں کے لیے بہت بڑی خبر، کویت نے 31 ملکوں سے کمرشل فلائیٹس پر پابندی عائد کر دی، پاکستان شامل ہے یا نہیں؟ جانیئے

کویت (پی این آئی)کویت نے 31 ملکوں سے کمرشل فلائیٹس پر پابندی عائد کر دی، پاکستان شامل ہے یا نہیں؟ جانیئے۔کویت نے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے باعث پاکستان سمیت 31 ممالک کے لیے کمرشل فلائٹس پر پابندی عائد کردی۔کویت نے ان ممالک کو وبا کے پھیلاؤ کے حوالے سے ‘بڑا خطرہ’ قرار دیتے ہوئے ان پر

پابندی عائد کی ہے۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق کویت کے ڈائریکٹر جنرل سول ایوی ایشن نے کہا کہ یہ پابندی غیر معینہ مدت تک عائد رہے گی۔پاکستان کے علاوہ کویت نے جن ممالک کے کمرشل فلائٹس پر پابندی عائد کی ہے ان میں بھارت، مصر، فلپائن، لبنان اور سری لنکا بھی شامل ہیں جن کے بڑی تعداد میں شہری کویت میں روزگار کی غرض سے مقیم ہیں۔پابندی کی فہرست میں چین، ایران، برازیل، میکسیکو، اٹلی اور عراق بھی شامل ہیں۔اس پابندی کا اعلان عین اسی دن کیا گیا جس روز کویت نے کمرشل فلائٹس جزوی بحال کی۔انتظامیہ نے کہا تھا کہ کویت انٹرنیشنل ایئرپورٹ کو ہفتہ سے اس کی 30 فیصد صلاحیت پر چلایا جائے گا، جس میں آنے والے مہینوں میں اضافہ کیا جائے گا۔کویت میں کورونا وائرس کے 67 ہزار سے زائد کیسز سامنے آچکے ہیں جبکہ 400 سے زائد اموات واقع ہوچکی ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close