شراب نہیں ملی، نشے کے لئے سینی ٹائزر پینے سے مرنے والوں کی تعداد 38 ہو گئی، عدالتی تحقیقات کا حکم

آندھرا پردیش(پی این آئی): بھارت میں شراب نہ ملنے پر پانی اور سافٹ ڈرنکس میں سینیٹائزر ملاکر پینے سے ہلاکتوں کی تعداد 38 تک پہنچ گئی ہے۔بھارتی ریاست آندھرا پردیش اور پنجاب میں کورونا کے باعث شراب کی دکانیں بند ہیں تاہم شراب کی لت پوری کرنے کے لیے سینی ٹائزر کو پانی، سافٹ ڈرنکس اور جعلی شراب

میں ملا کر پینا شروع کردیا جس کے باعث اب تک 38 افراد ہلاک ہوگئے۔بھارتی میڈیا کے مطابق نشئیوں کی ہلاکتیں امرتسر، بٹالہ اور ترن ترن کے اضلاع میں ہوئی جب کہ ہلاکتوں کے واقعات مزید بڑھتے جارہے ہیں، دوسری جانب بھارتی پنجاب کے وزیراعلیٰ کیپٹن امریندر سنگھ نے جالندھر کے ڈویژنل کمشنر کی سربراہی میں عدالتی تحقیقات کا حکم دیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close