سینکڑوں قیدیوں کا تبادلہ، خطے میں امن کی قیام کی کوششیں جاری، مزید رہائی کے لیے اہم قیدیوں کی فہرستیں دے دی گئیں

کابل(پی این آئی) : افغانستان کی حکومت اور طالبان نے عیدالاضحیٰ کے موقع پر جنگ بندی کا اعلان کرنے کے بعد 1500 قیدیوں کو رہا کردیا۔بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق افغان صدر اشرف غنی نے تین روزہ جنگ بندی کے اعلان کے بعد پانچ سو طالبان قیدیوں کی رہائی کا حکم جاری کیا جبکہ طالبان نے 1 ہزار

سرکاری قیدیوں کو رہا کیا۔اشرف غنی نے عید کی مناسبت سے قوم سے خطاب کرتے ہوئے واضح کیاکہ یہ قیدی اس فہرست میں شامل نہیں ہیں جو طالبان نے افغان حکومت کو فراہم کی۔ اُن کا کہنا تھا کہ طالبان کی جانب سے فراہم کردہ فہرست میں شامل قیدیوں کو آئندہ چند روز میں رہا کردیا جائے گا۔یاد رہے کہ ایک روز قبل افغان طالبان نے ’افغان امن معاہدے‘ کے تحت اور اپنے وعدے کے مطابق ایک ہزار سرکاری قیدیوں کو رہا کیا۔طالبان کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا تھا کہ ’قیدیوں کی رہائی کا مقصد افغانستان کے مسائل کو پر امن طریقے سے حل کرنا ہے جس کے لیے ہم ہر وقت تیار ہیں‘۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close