لوگر(پی این آئی)افغانستان کے صوبہ لوگر میں گورنر کے دفتر کے قریب کار بم دھماکے میں 18 افراد ہلاک ہو گئے۔افغانستان کے صوبہ لوگرمیں عیدالاضحیٰ پربم دھماکے میں 18 افراد ہلاک ہوگئے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق افغانستان کے صوبہ لوگر کے دارالحکومت پل عالم میں گورنر کے دفتر کے قریب کار بم
دھماکا ہوا جہاں لوگوں کی اکثریت بقرعید کے لیے خریداری کر رہے تھے، اور دھماکے کے نتیجے میں 18افراد ہلاک اور22 افراد زخمی ہوئے جنہیں فوری طورپراسپتال منتقل کردیا گیا۔خیال رہے یہ دھماکا افغان طالبان اورافغان حکومت کے درمیان عید الاضحی کے دوران جنگ بندی کے موقع پر ہوا جس کا آغاز آج سے ہی ہوا ہے تاہم افغان طالبان نے دھماکے کی ذمے داری قبول کرنے سے انکار کیا ہے۔ ترجمان طالبان ذبیح اللہ مجاہد نے کہا کہ اس حملے کا ہمارے گروپ سے کوئی لینا دینا نہیں۔دوسری جانب کسی اورگروپ نے اب تک دھماکے کی ذمے داری قبول نہیں کی۔ افغان صوبہ لوگرکے گورنر کے ترجمان نے ایک انٹریو میں بتایا کہ بظاہر یہ حملہ خود کش لگتا ہے۔ حکومتی حکام کے مطابق دھماکے میں افغان سیکیورٹی فورسزکے جوان بھی ہلاک ہوئے ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں