صدارتی انتخابات سے پہلے امریکہ ’قربانی کا بکرا‘ ڈھونڈ رہا ہے، وہ چین کے ساتھ ایک نئی سرد جنگ چھیڑنا چاہتا ہے، ہمیں اس کاجواب دینا پڑ رہا ہے، برطانیہ میں چین کے سفیر کی رائے

لندن(پی این آئی)برطانیہ میں چین کے سفیر کا کہنا ہے کہ امریکہ نومبر کے صدارتی انتخابات کی وجہ سے چین کے ساتھ ایک نئی سرد جنگ شروع کرنا چاہتا ہے۔برطانوی خبررساں ادارے کے مطابق برطانیہ میں چین کے سفیر لیو زیاومنگ نے لندن میں رپورٹرز سے گفتگو میں کہا ہے کہ صدارتی انتخابات سے پہلے امریکہ

’قربانی کا بکرا‘ ڈھونڈ رہا ہے اس لیے وہ چین کے ساتھ ایک نئی سرد جنگ چھیڑنا چاہتا ہے اور ہمیں اس کا جواب دینا پڑ رہا ہے۔چین کے سفیر نے کہا کہ ہمیں سرد جنگ سمیتکسی بھی جنگ میں کوئی دلچسپی نہیں۔ ہم سب نے دیکھ لیا کہ امریکہ اپنے مسائل کیے لیے چین کو مورز الزام ٹھرانا چاہتا ہے۔ لیو کا مزید کہنا تھا کہ امریکی چین کو بطور دشمن ٹارگٹ کرنے سمیت سب کچھ کرنا چاہتے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں