برطانیہ نے امریکی ادویات ساز کمپنی فائزر، جرمنی کی بایو این ٹیک، فرانسیسی کمپنی والنیوا سے ویکسین کی 9 کروڑ خوراکوں کا سودا کر لیا

لندن(پی این آئی)برطانیہ نے امریکی ادویات ساز کمپنی فائزر، جرمنی کی بایو این ٹیک، فرانسیسی کمپنی والنیوا سے ویکسین کی 9 کروڑ خوراکوں کا سودا کر لیا ۔برطانیہ اور فرانس کی ادویات ساز کمپنیوں جی ایس کے اور سانوفی کے درمیان برطانیہ کو مشترکہ طور پر تیار کی گئی ممکنہ ویکسینز کی 60 ملین خوراکوں

کی فراہمی کا معاہدہ طے پا گیا۔ فرانسیسی خبر رساں ادارے کے مطابق اس حوالے سے سانوفی اور جی اسی کے نے بدھ کو بتایا کہ انہوں نے برطانیہ کو60 ملین ممکنہ ویکسینز کی فراہمی پر اتفاق کیا ہے اور کورونا ویکسین کی دنیا بھر میں رسائی اور موزوں قیمت پر فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے پرعزم ہیں۔ فرانسیسی ادویات ساز کمپنی سانوفی نے اعلان کیا کہ کورونا وائرس کی عالمی وباءسے نمٹنے کے لیے ویکسین کی عالمی سطح پر رسائی کو یقینی بنانے کے لیے یورپیئن کمیشن، فرانس، اٹلی اور دیگر ممالک کے ساتھ بات چیت جاری ہے۔ کمپنی نے پیشنگوئی کی کہ آئندہ سال کے ابتدائی 6 ماہ تک کورونا ویکسین کی منظوری حاصل کی جاسکتی ہے۔ برطانوی ادویات ساز کمپنی جی ایس کے کے صدر راجر کونر نے کہا کہ دونوں کمپنیاں برطانیہ اور دنیا بھر میں کورونا وباءپر قابو پانے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔ واضح رہے کہ قبل ازیں برطانیہ نے امریکی ادویات ساز کمپنی فائزر، جرمنی کی بایو این ٹیک ، اور فرانسیسی کمپنی والنیوا کی ممکنہ ویکسین کی 90 ملین خوراکوں تک رسائی حاصل کر لی ہے جس میں فائزر اور بایو این ٹیک کی تیار کردہ ممکنہ ویکسین کی 30 ملین اور فرانس کی تیار کردہ ویکسین کی 60 ملین خوراکیں شامل ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں