حجاز مقدس سے تازہ ترین، عازمین حج آج وقوف عرفات ادا کریں گے، ایس او پیز کی سختی سے پابندی جاری

مکہ مکرمہ(پی این آئی)عازمین حج مناسک حج کے رکن اعظم وقوف عرفات کی ادائیگی کیلئے میدان عرفات پہنچ رہے ہیں۔وہ مسجد نمرہ میں خطبہ سنیں گے اور ظہر اور عصر کی نمازیں ایک ساتھ ادا کریں گے۔عازمین حج عرفات میں وقت گزاریں گے اور حج کی قبولیت کی دعائیں مانگیں گے اور غروب آفتاب تک ذکر اذکار

میں مشغول رہیں گے۔غروب آفتاب کے بعد وہ مزدلفہ جائیں گے جہاں وہ مغرب اور عشاء کی نمازوں کی ادائیگی کے بعد نصب شب تک عبادت میں مشغول رہیں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں