وہ ممالک جہاں ابھی تک کورونا وائرس کا ایک بھی کیس رپورٹ نہیں ہوا، ان میں سب سے بڑا ملک کونسا ہے؟ حیران کن تفصیلات

لندن(پی این آئی) کورونا وائرس لگ بھگ پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے چکا ہے مگر اب بھی کچھ ملک ایسے ہیں جہاں اس کا ایک بھی کیس سامنے نہیں آیا۔انڈیا ٹائمز کے مطابق ان میں سب سے بڑا ملک ترکمانستان ہے۔ باقی ممالک لگ بھگ جزیروں پر مشتمل بہت چھوٹے ملک ہیں۔ ان میں وینواتو (Vanuatu)،

تووالو(Tuvalu)، کیریباتی (Kiribati)، مارشل آئی لینڈز، ناؤرو (Nauru)، سیموا (Samoa)، پالاؤ (Palau)، سولومن آئی لینڈز، تونگا (Tonga) اورمیکرونیزیا (Micronesia)شامل ہیں۔ ان ممالک میں تاحال کورونا وائرس کا کوئی ایک بھی کیس سامنے نہیں آیا اورجب باقی دنیا کورونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے لیے جدوجہد کر رہی ہے، ایسے میں ان ممالک کی حکومتیں کورونا وائرس کو ملک میں داخل ہونے سے روکنے کے لیے کڑے اقدامات کر رہی ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close