دنیا کا پسندیدہ ترین ملک کونسا ہے؟ یورپ کے کس ملک نے عالمی لیڈر کے طور پر امریکا، چین، روس کو پیچھے چھوڑ دیا؟ تفصیل جانیئے

برلن (پی این آئی)رائے عامہ کے عالمی جائزے کے مطابق سال 2019ء میں بھی جرمنی نے نہ صرف پسندیدہ ترین ملک کا اعزاز برقرار رکھا بلکہ امریکا، روس اور چین اس دوڑ میں مزید پیچھے رہ گئے۔گیلپ کی طرف سے کرائے جانے والے گلوبل لیڈرشپ پول کے مطابق سال 2019ء میں جرمنی کے لیے عالمی حمایت میں

مزید اضافہ ہوا تو دوسری طرف امریکا کا تاثر خراب ہوا۔44 فیصد اپروول ریٹنگ یا پسندیدگی کے درجے کے ساتھ جرمنی اس فہرست میں سب سے آگے ہے۔ امریکا جرمنی سے 11 پوائنٹ پیچھے ہے اور بطور عالمی لیڈر امریکا کے بارے میں سب سے زیادہ ناپسندیدگی یورپ میں دیکھی گئی۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے 2015ء میں جرمن چانسلر انگیلا میرکل کے مہاجرین کے لیے سرحدیں کھولنے کے فیصلے کو ایک بہت بڑی غلطی سے تعبیر کیا تھا۔ وہ جرمنی کی پالیسیوں پر تنقید بھی کرتے رہے ہیں اور کبھی ان حق میں بیان بھی دیتے رہے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close