دبئی(پی این آئی)متحدہ عرب امارات کی حکومت نے عید الاضحیٰ پر ملک میں مقیم شہریوں کو بڑی خوشخبری سنادی۔خلیج ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق دبئی روڈ اینڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی (آر ٹی اے) نے عید الاضحیٰ کے موقع پر پبلک ٹرانسپورٹ کے اوقات کار اور مفت پارکنگ کی سہولت دینے کا اعلان کردیا۔آر ٹی
اے حکام کے مطابق دبئی میں تمام پبلک پارکنگ ایریا میں مفت پارکنگ 30 جولائی سے 2 اگست تک ہوگی اور پارکنگ ٹیرف 3 اگست 2020 سے دوبارہ فعال ہوجائے گا۔ ریڈ لائن پر میٹرول اسٹیشن کے اوقات کار یہ ہوں گے: جمعرات کو صبح 5 بجے سے صبح ایک بجے تک (اگلے دن تک) جمعہ کے دن صبح دس بجے سے دوپہر ایک بجے تک اور ہفتہ سے پیر تک صبح پانچ سے رات بارہ بجے تک۔اسی طرح گرین لائن پر میٹرول اسٹیشن اس طرح کریں گے: جمعرات کو صبح 5:30 سے صبح ایک بجے تک (اگلے ددن کے) جمعہ کے دن صبح 10 بجے سے صبح ایک بجے دوپہر تک اور ہفتہ سے پیر تک صبح 5:30 سے رات 12:00 بجے تک۔واضح رہے کہ متحدہ عرب امارات سمیت عرب ممالک میں عید الاضحیٰ 31 جولائی بروز جمعہ کو ادا کی جائے گی، امارات میں حکومت کی جانب سے عید الاضحیٰ کی چار روزہ تعطیلات کا اعلان اس سے قبل کردیا گیا تھا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں