اقوام متحدہ (پی این آئی) اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ دنیا میں کورونا کی وجہ سے خوارک کی ترسیل متاثر ہوئی ہے جس کے باعث ہر ماہ تقریباً دس ہزار بچے لقمہ اجل بن رہے ہیں۔ اس طرح ایک سال میں ایک لاکھ بیس ہزار بچے زندگی کی بازی ہار سکتے ہیں۔ایک تازہ رپورٹ کے مطابق خوراک نہ ملنے کے سبب ہر ماہ
ساڑھے پانچ لاکھ سے زیادہ بچوں کی جسمانی نشونما متاثر ہو رہی ہے اور وہ مختلف عارضوں کا شکار ہو رہے ہیں۔ اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ بچوں میں غذائیت کے بحران پر توجہ نہ دی گئی تو اس کے دور رس اثرات مرتب ہوں گے اور یہ صورتحال پوری ایک نسل کی تباہی کا سبب بن سکتی ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں