مسجد نبوی شریف میں کس کے داخلے پر پابندی عائد کر دی گئی؟ کون کون سی اشیاء لانے پر بھی پابندی عائد کی گئی ہے؟

مدینہ منور ہ (پی این آئی)مسجد نبوی شریف میں کس کے داخلے پر پابندی عائد کر دی گئی؟ کون کون سی اشیاء لانے پر بھی پابندی عائد کی گئی ہے؟مدینہ منور ہ :کورونا وائرس کے پیش نظر مسجد نبوی میں بچوں کے داخلے پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔مسجد نبوی کی انتظامیہ کے مطابق کورونا کی وجہ سے بچوں کو مسجد نبوی اوراس کے صحنوں میں داخل ہونے پرپابندی عائد کی گئی ہے۔ اس کے علاوہ اشیاء خرد و نوش اور مشروبات لے کر مسجد میں داخلے پر بھی پابندی عائد کی گئی ہے مگر صرف پینے کا پانی ہر شخص کے لیے اپنے ساتھ لانے کی اجازت ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close