مناسک حج کی ادائیگی آج سے شروع ہورہی ہے، منیٰ تک عازمین حج کو پہنچانے کا باقاعدہ آغاز آج شام سے ہو گا

مکہ مکرمہ(پی این آئی)مناسک حج کی ادائیگی آج سے شروع ہورہی ہے، منیٰ تک عازمین حج کو پہنچانے کا باقاعدہ آغاز آج شام سے ہو گا۔ مناسک حج کی ادائیگی کا آغاز آج سے ہورہا ہے، کورونا وائرس کے باعث اس بار خصوصی انتظامات کئے گئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق مناسک حج کی ادائیگی آج سے شروع ہورہی ہے،

منیٰ تک عازمین حج کو پہنچانے کا باقاعدہ آغاز آج شام سے ہوگا۔ کورونا وائرس کے باعث اس بار خصوصی انتظامات کئے گئے ہیں۔حج سے قبل خانہ کعبہ کی صفائی کی گئی، دیواروں اور فرش کو کیمیکل سے صاف کیا گیا، اس سال ایک ہزار افراد فریضہ حج ادا کریں گے، ان میں کورونا وائرس سے صحتیاب ہیلتھ ورکز اور سیکیورٹی اہلکار موجود ہیں۔ یاد رہے حرمین شریفین کے امور کی کمیٹی کے سربراہ الشیخ عبدالرحمان السدیس نے اعلان کیا تھا کہ اسلام کا پیغام دنیا بھر میں پہنچانے کے لیے خطبۂ حج کو دس عالمی زبانوں میں نشرکیا جائے گا۔اُن کا کہنا تھا کہ اس اقدام کا مقصد حج کے خطبے کی اہمیت اور اس کے ذریعے دیے جانے والے پیغام کو دنیا بھر کے مسلمانوں میں پہنچانا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں