واشنگٹن(پی این آئی)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ان کا ملک ویکسین تیار کرکے کورونا وائرس کو ہرادے گا۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ماسک پہن کر شمالی کیرولائنا کے شہر مورس ویل میں دوا ساز کمپنی کا دورہ کیا جہاں کورونا وائرس کے خلاف ویکسین تیار کی جارہی
ہے۔ اس موقع پر صحافیوں سے گفتگو میں انہوں نے ویکسین کو امریکی سائنسی عظمت کا استعارہ بھی قرار دیا۔ٹرمپ کا کہنا تھا کہ وہ امریکی سائنسی عظمت یعنی ویکسین کے ذریعے کورونا وائرس کو شکست دیں گے۔انہوں نے کہا کہ فیوجی فلم ڈائیوسنتھ بائیو ٹیکنالوجیز کو نواواکس کے لیے ویکسین تیار کرنے کا آرڈر ملا ہے۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے مزید کہا کہ امریکی حکومت کی کوشش ہے کہ اگلے برس جنوری تک ویکسین کی 30 کروڑ خوراک تیار کرلی جائیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں