سوشل میڈیا پر نامناسب پوسٹیں لگانے والی 5خواتین کو قید اور جرمانے کی سزائیں سنا دی گئیں، کتنے سال جیل میں بند رہیں گی؟

قاہرہ(پی این آئی)مصر میں سوشل میڈیا پر نازیبا ویڈیوز پوسٹ کرنے کے جرم میں 5 نوجوان خواتین کو دو سال قید اور تین لاکھ مصری پاؤنڈ جرمانے کی سزا سنا دی گئی۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق مصری عدالت نے خواتین کو سوشل میڈیا پر مصری معاشرے کی اقدار اور روایات پامال کرنے اور نازیبا

ویڈیوز سے عوامی جذبات مجروح کرنے کے جرم میں سزا سنائی ہے۔پانچوں خواتین سوشل میڈیا ایپس ٹک ٹاک اور انسٹاگرام پر اپنی ویڈیوز پوسٹ کرتی تھیں۔مصر میں سوشل میڈیا پوسٹس پر پہلی بار خواتین کو سزا سنائی گئی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close