عالمی ادارہ صحت نے کورونا وبا کو عالمی وباوں میں سب سے بدترین وبا قرار دے دیا

نیویارک(پی این آئی)عالمی ادارہ صحت نے کورونا وبا کو عالمی وباوں میں سب سے بدترین وبا قرار دے دیا۔عالمی ادارہ صحت نے خبردار کیا ہے کہ پچھلے چھ ہفتوں میں دنیا بھر میں کورونا کیسز د±گنے ہوگئے، وبا اب بھی تیزی سے بڑھ رہی ہے، احتیاطی تدابیر اختیار کرنے سے ہی وائرس پر دباو ڈال کر کیسز کو کم کیا

جاسکتا ہے۔سربراہ عالمی ادارہ صحت ٹیڈروس ایڈہانوم کا کہنا ہے کہ عالمی صحت قوانین کے تحت دنیا میں چھ بار عالمی صحت کی ہنگامی حالت نافذ کی گئی ہے اور اس بار کی صورتحال سب سے زیادہ شدید ہے۔ان کا کہنا ہے کہ اب تک ایک کروڑ ساٹھ لاکھ سے زیادہ مریض اور ہلاکتیں چھ لاکھ چالیس ہزار سے زیادہ رپورٹ ہوئی ہیں، وبا اب بھی تیزی سے بڑھ رہی ہے۔ٹیڈروس ایڈہانوم نے کہا کہ پچھلے چھ ہفتوں میں دنیا بھر میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد میں دو گنا اضافہ ہوا ہے۔انہوں نے کہا کہ کورونا وبا عالمی وباو¿ں میں سب سے بدترین وباثابت ہوئی ہے، عالمی صحت قوانین کے تحت دنیا میں 6 بار ہنگامی حالت نافذکی گئی ہے، کورونا وبا ان ساری وباو¿ں سے زیادہ شدید ہے، اب تک1 کروڑ 60 لاکھ سے زیادہ مریض، اموات 6 لاکھ 40 ہزار سے زیادہ رپورٹ ہوئیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close