مسلم ملک کا کورونا وائرس کی روک تھام کیلئے بنائی گئی ویکسین کی 700،000 خوراکیں حاصل کرنے کا فیصلہ

عمان(پی این آئی)مسلم ملک کا کورونا وائرس کی روک تھام کیلئے بنائی گئی ویکسین کی 700،000 خوراکیں حاصل کرنے کا فیصلہ،سلطنت عمان نئے کورونا وائرس کی روک تھام کیلئے بنائی گئی ویکسین کی سات لاکھ خوراکیں حاصل کرنے کا فیصلہ کیاہے۔یہ بات عمان کے وزیر صحت احمد احمد السیدی نے میڈیا کو گزشتہ

روز بتائی، ان کا کہنا تھا کہ سلطنت عمان کوویڈ 19 ویکسین کی 700،000 خوراکیں حاصل کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔عمان کی مقامی نیوز ایجنسی کو جاری کردہ ایک بیان میں آل سعیدی نے کہا کہ وزارت صحت اور عالمی اتحاد برائے ویکسین اور حفاظتی ٹیکوں کی نمائندگی کرنے والی تنظیم اور سلطنت کے مابین مستقل ہم آہنگی پائی جاتی ہے لہذا جیسے ہی کورونا وائرس ویکسین تیار ہوگی اس کی700،000خوراکیں وصول کی جاسکیں گی۔عمان کے وزیر صحت کا کہنا ہے کہ ویکسین کی حفاظتی اور تاثیر کی تصدیق کے بعد ہی ویکسین تک رسائی کو محفوظ بنانے کے لئے وزارت نے متعدد پہلوؤں پر مختلف کوششیں کی ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ سلطنت عمان اس ویکسین سے متعلق تحقیق کی تیاری میں حصہ لینے کی کوشش کر رہی ہے ، جو اس بات کو یقینی بنائے گی کہ اس کی تیاری کے بعد ملک میں اس کی طلب میں اضافہ ہوگا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close