بل گیٹس پر کورونا وائرس پھیلانے کا سنگین الزام ، مائیکروسافٹ کے بانی نے خاموشی توڑ دی، حقیقت سامنے لے آئے

واشنگٹن (پی این آئی) مائیکرو سافٹ کمپنی کے مالک بل گیٹس نے واضح کیا ہے کہ کورونا وائرس کے پھیلائومیں میرا کا کوئی کردار نہیں ہے،بل گیٹس فاؤنڈیشن نے دنیا میں کسی بھی دوسرے ادارے کے مقابلے میں موذی امراض کی ویکسین خریدنے کے لیے زیادہ رقم ادا کی ہے۔ایک انٹرویومیں انہوںنے کہا کہ

کوروناکے پھیلنے کے بعد سوشل میڈیا پر ان کے متعلق طرح طرح کی باتیں کی جا رہی ہیں اور سازشی نظریات کا ایک طویل سلسلہ جاری ہے اورمتعدد زبانوں میں پیغام رسانی کے لیے استعمال کی جانے والی ایپس کے ذریعے اُنہیں تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے کہ بل گیٹس ویکسینیشن اور الیکٹرانک مائیکرو چپس کے ذریعے دنیا کی 15 فی صد آبادی کو ختم کرنا چاہتے ہیں۔انہوں نے اس الزام کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ بل گیٹس فاؤنڈیشن نے دنیا میں کسی بھی دوسرے ادارے کے مقابلے میں موذی امراض کی ویکسین خریدنے کے لیے زیادہ رقم ادا کی ہے تاکہ مریضوں کی جان بچائی جا سکے۔انہوں نے بتایا کہ بل گیٹس فاونڈیشن گزشتہ 20 برسوں سے ترقی پذیر ممالک کے عوام کی صحت کو بہتر بنانے کے لیے مسلسل کروڑوں ڈالرز خرچ کر چکی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں