بیجنگ(پی این آئی)چین کی مرکزی حکومت نے رواں سال پیشہ ورانہ تعلیم کوفروغ دینے کے لئے 25ارب71کروڑ یوآن(تقریبا3ارب68کروڑ امریکی ڈالرز) مختص کئے ہیں جو کہ گزشتہ سال کے مقابلے میں وزارت خزانہ کے مطابق 8.4فیصد زیادہ ہے۔وزارت کا کہنا ہے کہ ان رقوم کا مقصد مقامی حکومتوں کو پیشہ
ورانہ تعلیم کے لئے مالیاتی تعاون کے طریقہ کار کا قیام اور اس میں بہتری لانا جبکہ اس شعبے میں اصلاحات کو نافذ کرنا ہے۔وزارت کے مطابق اس 13ویں پانچ سالہ منصوبے کے عرصہ (2020۔2016) کے دوران مرکزی حکومت نے پیشہ ورانہ تعلیم کے معیار میں بہتری لانے کے لئے 129ارب27کروڑ یوآن مختص کئے ہیں جو کہ اوسطا 8.9فیصد سالانہ اضافہ ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں