حاجیوں کے لیے بڑی خوشخبری، حج انتظامیہ نے ہر گروپ کے ساتھ ڈاکٹروں کی ٹیم مختص کر دی ہے، جو انہیں طبی امداد و رہنمائی فراہم کرے گی

ریاض(پی این آئی)سعودی وزارت صحت نے کہا ہے کہ مشاعر مقدسہ میں ہر کیمپ کے لیے الگ طبی ٹیم مختص کر دی گئی ہے،عازمین حج کے ہر گروپ کے ساتھ طبی عملہ ہوگا جو انہیں امداد و رہنمائی فراہم کرے گا۔ سعودی میڈیا کے مطابق عازمین حج کے ساتھ رہنے والے طبی عملے کو تمام جدید وسائل فراہم کیے

جائیں گے۔ وزارت صحت نے کہا ہے کہ ’مشاعر مقدسہ کے تمام ہسپتالوں اور طبی مراکز کو تیار کر لیا گیا ہے۔منی الوادی ہسپتال کے علاوہ عرفات میڈیکل سینٹر29، فیلڈ ہسپتال اور عارضی موبائل کلینک کے علاوہ وزارت نےموبائل آئی سی یو بھی تیار کرلیا ہے‘۔’ہلال احمر کی عام ایمبولینس کے علاوہ انتہائی جدید طبی آلات اور سہولتوں سے آراستہ چھ ایمبولینس مشاعر مقدسہ میں تیار کیے گئے ہیں‘۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close