اس سال کے خوش قسمت حاجی مکہ مکرمہ پہنچنے لگے، کتنے دن قرنطینہ میں رہنا ہو گا؟ مشکل ایس او پیز کر عمل کرنا لازمی قرار

مکہ المکرمہ (پی این آئی)اس سال کے خوش قسمت حاجی مکہ مکرمہ پہنچنے لگے، کتنے دن قرنطینہ میں رہنا ہو گا؟ مشکل ایس او پیز کر عمل کرنا لازمی قرار، حج کی سعادت حاصل کرنے کے لئے عازمین حج سعودی عرب کے مختلف شہروں سے مکہ المکرمہ پہنچنے لگے ہیں۔عازمین حج مدینہ منورہ، ریاض، تبوک

اور جازان سے مکہ المکرمہ پہنچے۔ حجاج کرام منی روانگی سے قبل مکہ مکرمہ میں 8 ذی الحج تک قرنطینہ میں رہیں گے۔وزارت حج و عمرہ کی ہدایت پر عازمین کے استقبال کے موقع پر احتیاطی تدابیر پر سختی سے عمل کیا جا رہا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں