خاندان کی پرورش کے لحاظ سے دنیا کا بدترین ملک کونسا ہے؟ ماں اور بچے کی دیکھ بھال کے حوالے سے کہاں کتنی رقم خرچ کی جاتی ہے؟ ترقی یافتہ ملکوں سے حیرت انگیز رپورٹ

کراچی (پی این آئی) نئے مطالعے کے مطابق امریکا کو خاندان کی پرورش کے لحاظ سے 2020 میں دوسری بدترین دولت مند قوم قرار دیا گیا ہے۔ٹریول سائٹ ایشر اینڈ لیرک کی جانب سے کئے گئے نئے مطالعے میں ’ریزنگ آ فیملی انڈیکس‘ میں نتائج کے حوالے سے شریک بانی لیرک بینسن فرگسن نے کہا کہ پہلی بار جب

میں نے اعداد و شمار کو دیکھا تو مجھے یقین نہیں آیا۔مطالعے کے مطابق امریکا واحد ملک ہے جس میں ملازمین کو زچگی کی چھٹی کی پیش کش کی ضرورت نہیں ہوتی۔ اس سے بھی بدتر یہ ہے کہ اسکینڈی نیوین اقوام کی جانب سے 4تا 10فیصد خرچ کرنے کے مقابلے میں اوسط خاندان بچوں کی دیکھ بھال پر اپنی آمدنی کا 31.79 فیصد خرچ کرتا ہے۔سب سے حیرت کی بات امریکا کی عالمی سطح پر حفاظت کی درجہ بندی تھی جو ریسرچ کے مطابق میکسیکو کے بعد دوسری بدترین تھی۔امریکا 2009 تا 2018 اسکول میں فائرنگ کے 288 واقعات کے ساتھ بھی فہرست میں ٹاپ پر ہے۔ بینسن فرگسن نے نتیجہ اخذ کیا کہ امریکا ایک انتہائی مشکل اور پریشان کن ملک ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ اپنے نظریے کے مطابق نہ ہے اور شاید کبھی نہ تھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں