کویت میں مقیم پاکستانیوں کے لیے بڑی خبر کویت کی حکومت نے ملک کے ایک صوبے میں لاک ڈاؤن ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا، آج اتوار سے عمل درآمد ہو گا، جانیئے

کویت(پی این آئی)کویت کی حکومت نے ملک کے ایک صوبے میں لاک ڈاؤن ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا، آج اتوار سے عمل درآمد ہو گا، جانیئے۔کویت کی حکومت نے صوبہ فروانیہ میں عائد لاک ڈاؤن ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے اور اتوار سے اس پر عمل درآمد ہوگا۔حکومت کے محکمہ اطلاعات نے ٹوئٹرپر بیان میں

فروانیہ سے لاک ڈاؤن کے خاتمے کا اعلان کیا۔خیال رہے کہ فروانیہ کویت میں کورونا سے شدید متاثر ہونے والے علاقوں میں سے ایک تھا اور لاک ڈاؤن کیا گیا تھا۔کویت میں اب تک 63 ہزار 309 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ 429 اموات ہوچکی ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close