بہار(پی این آئی)کورونا وائرس کے بعد سیلاب نے تباہی مچا دی، 10 اضلاع کے 3 ہزار سے زیادہ گاؤں زیر آب، پڑوسی ملک میں 8 لاکھ سے زائد آبادی متاثر ہوئی۔ بھارت کی ریاست بہار جہاں ایک طرف کورونا وائرس کا انفیکشن تیزی سے پھیل رہا ہے تو وہیں دوسری جانب سیلاب نے روزمرہ کی معمولاتدرہم برہم
کردی ہے۔بھارتی ریاست بہار میں سیلاب نے اب تک 10 اضلاع کے 3 ہزار سے زیادہ گاؤں کو اپنی زد میں لے لیا ہے۔ سرکاری اعداد وشمار کے مطابق ریاست میں سیلاب سے دس افراد ہلاک جبکہ 8 لاکھ سے زیادہ افراد متاثر ہوئے ہیں۔بہار کے دس اضلاع کے تقریبا 3 ہزار گاؤں سیلاب سے متاثر ہوئے ہیں۔ بہار میں گنڈک اور کوسی سمیت متعدد ندیوں کے پانی کی سطح میں اضافے کی وجہ سے سیلاب کی صورتحال سنگین ہوگئی ہے۔گنڈک ندی خطرے کے نشان کو عبور کرچکی ہے، اس کے علاوہ کھیتوں میں دھان اور مکئی کی فصلیں پوری طرح برباد ہوچکی ہیں، سیلاب سے کسانوں کا بھاری نقصان ہوا ہے، کسانوں کا نقصان ان کی مویشیوں کی ہلاکت کی وجہ سے زیادہ ہوا ہے۔بہار میں سیلاب کا قہرندیوں میں ہو نے والے مسلسل کٹاؤ کے باعث متعدد سرکاری اسکولوں کی عمارتیں بھی زمین بوس ہو گئی ہیں۔ وہیں مختلف دریاؤں کے کٹاؤ سے 15 سو سے زیادہ مکان زمین بوس ہو چکے ہیں۔سطح آب میں اضافے کی وجہ سے دربھنگہ اور سمستی پور ریلوے لائن پر ٹرینوں کی آمدورفت بھی روک دی گئی ہے۔ اس کے علاوہ مشرقی چمپارن میں بند ٹوٹ جانے سے درجنوں گاؤں میں سیلاب کا پانی بھر گیا ہے جس کی وجہ سے گوپال گنج، بیتیا، مظفر پور وغیرہ اضلاع کے متعدد علاقے سیلاب کی زد میں ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں