پہلا اسلامی ملک جس نے کورونا وائرس کو مکمل شکست دیدی، تمام مریض صحتیاب ، کئی نیا کیس رپورٹ نہیں ہوا

برونائی دار السلام (پی این آئی) اسلامی ملک نے کورونا وائرس کو مکمل شکست دے دی، برونائی دار السلام میں تمام مریض صحتیاب ہوگئے، کئی روز سے کوئی نیا کیس یا ہلاکت رپورٹ نہ ہوئی۔ تفصیلات کے مطابق اسلامی ملک برونائی دار السلام کورونا وائرس کیخلاف جنگ میں پوری دنیا کیلئے مثال بن گیا ہے۔ بتایا گیا ہے

کہ برونائی دار السلام مہلک کورونا وائرس کو مکمل طور پر شکست دینے میں کامیاب ہو چکا ہے۔اسلامی ملک میں صرف 141 کورونا مریض رپورٹ ہوئے، جن میں سے 138 صحتیاب ہو چکے ہیں اور 3 کی موت واقع ہوئی۔ اب اس وقت برونائی دار السلام میں کورونا کا ایک بھی مریض زیر علاج نہیں ہے جبکہ کئی روز سے کوئی نیا کیس یا ہلاکت بھی رپورٹ نہ ہوئی ۔ دوسری جانب دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 1 کروڑ 59 لاکھ 45 ہزار 37 تک جا پہنچی جبکہ اس موذی وائرس سے ہلاکتیں 6 لاکھ 42 ہزار 775 ہو گئیں۔کورونا وائرس کے دنیا بھر میں 55 لاکھ 59 ہزار 383 مریض ہسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 66 ہزار 225 کی حالت تشویش ناک ہے ،97 لاکھ 42 ہزار 879 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔امریکہ تاحال کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ ملک ہے جہاں ناصرف کورونا مریض بلکہ اس سے ہلاکتیں بھی اب تک دنیا کے تمام ممالک میں سب سے زیادہ ہیں۔امریکا میں کورونا وائرس سے اب تک 1 لاکھ 48 ہزار 490 افراد موت کے منہ میں پہنچ چکے ہیں، اس سے بیمار ہونے والوں کی مجموعی تعداد 42 لاکھ 48 ہزار 327 ہو چکی ہے۔کورونا وائرس کے امریکا میں 20 لاکھ 71 ہزار 763 مریض ہسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 19 ہزار 98 کی حالت تشویش ناک ہے، 20 لاکھ 28 ہزار 74 کورونا مریض اب تک شفایاب ہو چکے ہیں۔کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد کے حوالے سے ممالک کی فہرست میں برازیل دوسرے نمبر پر ہے جہاں یہ وائرس 85 ہزار 385 زندگیاں نگل چکا ہے جبکہ کورونا مریضوں کی تعداد 23 لاکھ 48 ہزار 200 تک جا پہنچی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close