سعودی حکومت کا قابل تحسین اقدام خطبہ حج اردو زبان میں بھی نشر کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد(پی این آئی )سعودی حکومت کا رواں سال خطبہ حج کا ترجمہ دس زبانوں میں نشر کرنے کا فیصلہ ، اس بار خطبے کا اردو ترجمہ بھی نشر کیا جائے گا ۔عرب میڈیا کے مطابق صدر امور حرمین شریفین شیخ عبدالرحمن السدیس نے میڈیا بریفنگ کے دوران بتایا کہ اسلام کا پیغام پوری دنیا

میں موجود لوگوں تک پہنچانے کے لیے خطبہ حج دس زبانوں میں نشر ہوگا اور اس بار خطبہ حج کا ترجمہ پانچ کے بجائے دس زبانوں میں ہوگا۔شیخ عبدالرحمن السدیس کا کہنا تھا کہ رواں سال اردو، انگلش، فارسی، بنگالی، ترکش، فرانسیسی، چینی، روسی، ہوسا اور مالے زبان میں خطبہ حج نشرکیا جائیگا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں