کوئی بھی نئی جنگ اسرائیل کے لیے المیہ ثابت ہوگی، ہم کوئی نئی جنگ نہیں چھیڑ سکتے، اسرئیلی آرمی چیف اویو کوچاوی کا مایوس کن بیان

مقبوضہ بیت المقدس: (پی این آئی)کوئی بھی نئی جنگ اسرائیل کے لیے المیہ ثابت ہوگی، ہم کوئی نئی جنگ نہیں چھیڑ سکتے، اسرئیلی آرمی چیف اویو کوچاوی کا مایوس کن بیان۔اسرئیلی آرمی چیف اویو کوچاوی نے کہا ہے کہ کوئی بھی نئی جنگ اسرائیل کے لیے المیہ ثابت ہوگی، ہم کوئی نئی جنگ نہیں چھیڑ سکتے۔مرکز

اطلاعات فلسطین کے مطابق کے مطابق اسرائیلی آرمی چیف کا کہنا ہے کہ ان کی فوج نئی جنگ کے لیے تیار نہیں ۔انہوں نے کہا کہ ریزرو نظام کی تیاری کی عدم موجودگی کے باعث ہم کوئی نئی جنگ نہیں چھیڑ سکتے اور نہ ہی ریزرو افواج کے بغیر جنگ نہیں جیتی جا سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ریزرو میں بٹالین کے کمانڈروں ریزرو افسران اور ریزرو میں موجود آپریشنل اور انٹیلی جنس افسران نے وضاحت کی کہ اگر فوج نے بیانات کو نہیں روکا اور ریزرو نظام کے مسائل حل نہیں کیے تواگلی جنگ اسرائیل کے لیے تباہ کن ہوگی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close