پاکستان اور امریکا کے تعلقات میں کوئی تناؤ نہیں آیا، پاکستان کے لیے امریکی امداد قرضہ نہیں گرانٹ ہوتی ہے، امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے واضح کر دیا

واشنگٹن(پی این آئی)پاکستان اور امریکا کے تعلقات میں کوئی تناؤ نہیں آیا، پاکستان کے لیے امریکی امداد قرضہ نہیں گرانٹ ہوتی ہے، امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے واضح کر دیا۔امریکی خارجہ کا افغانستان میں امن و امان کے حوالے سے کہنا ہے کہ افغانستان میں 30 سالہ جنگ ختم کرنے کا وقت آگیا۔تفصیلات کے

مطابق امریکی محکمہ خارجہ کے اردو و ہندی ترجمان زیڈ تارڑ کا کہنا ہے کہ افغانستان میں امن استحکام کا فائدہ پورے خطے کو ہوگا، امریکا علاقے میں امن کےلیے ہر کوشش کو اہمیت دیتا ہے۔زیڈ تارڑ کا کہنا تھا کہ افغانستان میں 30 سالہ جنگ ختم کرنے کا وقت آگیا۔ترجمان محکہ خارجہ نے کہا کہ ، پاکستان اور امریکا کے تعلقات میں کوئی تناؤ نہیں آیا، پاکستان اور امریکا کے دو طرفہ تعلقات 70 سال پرانے ہیں، دونوں ممالک کے تعلقات خوشحالی اور باہمی احترام پر مبنی ہیں۔زیڈ تارڑ کا کہنا تھا کہ پاکستان کے عوام کی ترقی اور خوشحالی کو اہمیت دیتے ہیں، تعلیم اور صحت میں امریکا برسوں سے پاکستان کے ساتھ ہے۔انہوں نے کہا کہ امریکا نے 2000 سے اب تک پاکستان کو ساڑھے 8 ٹریلین سے زیادہ امداد دی اور پاکستان کے لیے امریکی امداد قرضہ نہیں گرانٹ ہوتی ہے۔امریکی محکمہ خارجہ کے اردو ترجمان زیڈ تارڑ کا مزید کہنا تھا کہ مسئلہ کشمیر کا حل صرف دو طرفہ بات چیت سے ممکن ہے، امریکا تمام ممالک پر لوگوں کی بنیادی حقوق یقینی بنانے کیلئے زور دیتا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close