استنبول(پی این آئی)استنبول میں تاریخ رقم ہو گئی، آیا صوفیہ کے لیے یادگار سکہ جاری، آیا صوفیہ کے ٹویٹر اکاونٹ کا بسم اللہ سے آغاز کر دیا گیا۔ترکی کے شہر استنبول کی معروف مسجد آیا صوفیہ میں 86 برس بعد نماز جمعہ ادا کی گئی تو روح پرور مناظر دیکھنےمیں آئے۔ترک صدر رجب طیب اردوان، وزرا، اعلیٰ
شخصیات اور ارکان پارلیمنٹ سمیت لاکھوں فرزندان توحید نے نماز جمعہ میں شرکت کی۔سورۃ فاتحہ اور سورۃ بقرہ کی پہلی 5 آیات کی تلاوت،نماز سے قبل خطبہ ہوا اور ترک صدر نے قرآن پاک تلاوت بھی کی۔ صدر اردوان نے سورۃ فاتحہ اور سورۃ بقرہ کی پہلی 5 آیات کی تلاوت کی۔رجب طیب اردوان آیا صوفیہ میں نماز جمعہ کی ادائیگی کے بعد سلطان محمد فاتح رح کی قبر پر دعا کیلئے گئے۔صدر رجب طیب اردوان نے آیا صوفیہ مسجد ِ شریف کبیرہ کے نام سے ٹویٹر اکاؤنٹ بھی کھولا ہے کا آج ’’بسم اللہ‘‘ کے پیغام سے آغاز ہوا ہے۔ترک حکومت مسجد کے لیے ایک خصوصی یادگاری سکہ بھی جاری کیا ہے۔وزارت خزانہ کے کرنسی ساز محکمے نے ایک لیرے کا سکہ جاری کیا ہے جس کے پچھلی جانب آیا صوفیہ کی تصویر ہے۔ یہ سکہ چاندی اور کانسی سے تیار کیا گیا ہے جسے آن لائن خریدنے کی سہولت بھی موجود ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں