امریکی شہر ہیوسٹن میں چینی قونصل خانہ بند کرنے پر چین کی جوابی کارروائی، چین کے شہر چینگ ڈو میں امریکی قونصل خانہ بند کرنے کا حکم جاری کر دیا

چینگ ڈو(پی این آئی)امریکا اور چین کا سفارتی تنازعہ شدت اختیار کرنے لگا۔ چین نے جوابی اقدام اٹھاتے ہوئےامریکا کو چینگ ڈو میں قونصل خانہ بند کرنے کا حکم دے دیا۔تفصیلات کے مطابق امریکا کی جانب سے ہیوسٹس میں چین کے قونصل خانے کو بند کر دیا گیا تھا اور امریکی وزیرخارجہ مائیک پومپیو نے الزام عائد

کیا تھا کہ ہیوسٹس میں چینی قونصل خانہ جاسوسی کا گڑھ ہے، ہیوسٹس میں چین کے قونصل خانے کو بند کر دیا گیا ہے،قونصل خانہ جاسوسی اور امریکی کمپنیوں کے راز چرانے میں ملوث ہے۔جس پر چین نے جوابی اقدام اٹھاتے ہوئےامریکا کو چینگ ڈو میں قونصل خانہ بند کرنے کا حکم دے دیا۔ چینی وزارت خارجہ کے مطابق چین نے چینگ ڈو میں امریکی قونصل خانے کی بندش کا حکم ہیوسٹن میں اپنا قونصلیٹ بند کرنے کے جواب میں دیا،ہمارا اقدام قانونی اور امریکا کے بلاوجہ اقدامات کا ضروری جواب ہے،امریکا اور چین کے درمیان حالیہ صورت حال وہ نہیں جس کے ہم خواہشمند ہیں، امریکا کےالزام جھوٹ اور بدنیتی پر مبنی ہیں،امریکی اقدام سے دوطرفہ سفارتی تعلقات کو شدید نقصان پہنچا۔یاد رہے کہ چینگ ڈو میں امریکی قونصل خانہ 1985 میں کھولا گیا تھا، اس وقت 200 سفارتی عملہ کام کر رہا ہے جبکہ چینگ ڈو میں امریکی قنصل خانہ تبت سے قریب ہونے کی وجہ سے سٹرٹیجک اعتبار سے اہم ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں