عید الاضحی کی آمد آمد، پرائیویٹ ملازمین کیلئے چھٹیوں کا اعلان بھی کر دیا گیا، کتنی تعطیلات دیدی گئیں؟

ابوظہبی (پی این آئی) عید الاضحیٰ کی آمد، متحدہ عرب امارات کے نجی شعبہ کیلئے بھی تعطیلات کا اعلان، نجی شعبہ کے ملازمین کو 30 جولائی سے 2 اگست تک 4 تعطیلات دی جائیں گی، مملکت میں عید الاضحیٰ 31 جولائی بروز جمعہ کو ہوگی۔تفصیلات کے مطابق اماراتی حکومت نے نجی شعبہ کے ملازمین کیلئے بھی

عید الاضحیٰ کی تعطیلات کا اعلان کیا ہے۔بتایا گیا ہے کہ اماراتی حکومت نے نجی اور سرکاری دونوں شعبوں سے وابستہ ملازمین کو برابر تعطیلات دی ہیں۔اماراتی حکومت کے اعلان کے مطابق نجی شعبہ کے ملازمین کو 30 جولائی سے 2 اگست تک 4 تعطیلات دی گئی ہیں۔ اس سے قبل گزشتہ روز سرکاری ملازمین کیلئے تعطیلات کا اعلان کیا گیا تھا۔ عید الاضحیٰ کے موقع پر متحدہ عرب امارات میں وفاقی ادارے 30 جولائی بروز جمعرات سے 2 اگست بروز اتوار تک 4 روز کیلئے بند رہیں گیں۔سرکاری ادارے 3 اگست پیر کو دوبارہ ادارے کھلیں گیں۔ یہ اعلان فیڈرل اتھارٹی برائے گورنمنٹ ہیومن ریسورسز نے کیا تھا۔ عید الاضحیٰ کی تعطیلات کی تاریخوں کے اعلان کے بعد پبلک اور نجی دونوں سیکٹر کے ملازمین کو ہفتے کے آخر تک طویل آرام ملا ھے۔ واضح رہے کہ متحدہ عرب امارات میں عید الاضحیٰ 31جولائی بروز جمعہ کو منائی جائے گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں