سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی صحت سے متعلق اہم خبر سامنے آ گئی

ریاض(پی این آئی)خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی طبیعت آہستہ آہستہ بہتر ہورہی ہے، انہوں نے اسپتال سے ہی ویڈیو کال کے ذریعے کابینہ اجلاس کی صدارت بھی کی۔عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق شاہ سلمان بیمار ہونے کے باعث سعودی دارالحکومت ریاض میں قائم ایک اسپتال میں زیرعلاج ہیں جہاں ان

کی طبیعت آہستہ آہستہ بہتر ہورہی ہے اور وہ ملکی امور سے متعلق سرگرمیوں کا اسپتال سے ہی جائزہ لے رہے ہیں، فرمانروا نے کابینہ اجلاس کے دوران مختلف پہلوؤں پر تبادلہ خیال کیا۔ویڈیو کانفرنس کے ذریعے ہونے والے اجلاس میں کروناصورت حال سمیت دیگر اہم امور پر بات چیت ہوئی۔خیال رہے کہ 20 جولائی کو سعودی عرب کے بادشاہ شاہ سلمان کو طبیعت ناسازی کے باعث ریاض کے کنگ فیصل اسپیشلسٹ اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔ شاہ سلمان کے مثانے میں سوزش کے باعث ان کے میڈیکل ٹیسٹ کیے گئے۔شاہ سلمان کی بیماری کا سن کر پاکستان سمیت دیگر دوست ممالک نے خیریت دریافت کی اور دعاؤں، نیک تمناؤں کا اظہار کیا، وزیراعظم عمران خان نے سعودی فرمانروا کے لیے خصوصی دعا کی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close