عید الاضحیٰ کے دوران شہروں کے درمیان سفر کرنے پر پابندی عائد، شام 6 بجے سے صبح 7 بجے تک مکمل کرفیو، کاروباری، عوامی مراکز بند رہیں گے، کس مسلم ملک نے اعلان کر دیا؟

عمان(پی این آئی)عید الاضحیٰ کے دوران شہروں کے درمیان سفر کرنے پر پابندی عائد، شام 6 بجے سے صبح 7 بجے تک مکمل کرفیو، کاروباری، عوامی مراکز بند رہیں گے، کس مسلم ملک نے اعلان کر دیا؟ عمانی حکام نے کرونا وبا کے پیش نظر عید الاضحیٰ کی چھٹیوں کے دوران شہروں کے درمیان سفر پر پابندی

عائد کردی۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق خلیجی ریاست عمان نے جان لیوا کرونا وائرس کا پھیلاو روکنے کےلیے عید کی چھٹیوں کے دوران ایک شہر سے دوسرے شہر سفر پر پابندی کا اعلان کرتے ہوئے تمام شہروں میں مکمل لاک ڈاون کا فیصلہ کیا ہے۔عمانی حکام کا کہنا ہے کہ اس دوران شام 7 بجے سے صبح 6 تک مکمل کرفیو نافذ رہے گا اور کاروباری و عوامی مراکز بھی بند رہے گیں.غیر ملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ عمانی حکومت نے انسداد کرونا وائرس کمیٹی کی تجویز پر یہ قدم اٹھایا ہے۔واضح رہے کہ عمان میں کرونا وائرس کے 69 ہزار 887 تصدیق شدہ کیسز ریکارڈ ہوچکے ہیں جس میں سے 300 سے زائد مریض انتقال کرچکے ہیں.خیال رہے کہ عمانی حکومت کرونا وائرس کے پیش نظر عید الفطر کے تمام تر اجتماعات پر پابندی عائد کردی تھی اور پابندی پر عمل نہ کرنے والے کو قید و جرمانے کی سزائیں دینے کا اعلان کیا تھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close