واشنگٹن (پی این آئی)کورونا کی وباء، بھارت عالمی سطح پر تیسرے نمبر پر پہنچ گیا، متاثرین کی تعداد 10 لاکھ سے زائد ہو گئی، امریکی ٹی وی کورونا کے معاملے میں بھارتی حکومت کو ناکام قرار دیدیا، کورونا وائرس کی وبا سے نمٹنے میں بھارتی حکومت کی ناکامی بے نقاب ہوگئی۔ امریکی ٹی وی کی ایک رپورٹ کے
مطابق بھارتی حکومت وبا کے دوران اپنے شہریوں کے تحفظ کی بنیادی ذمے داری اٹھانے میں بھی ناکام رہی۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بھارت میں کورونا مریضوں کی تعداد 10لاکھ کا ہندسہ چھو چکی ہے اور اس حوالے سے بھارت دنیا میں تیسرے نمبر پر آچکا ہے۔رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ بھارت میں دس لاکھ شہریوں میں سے صرف نو ہزار، جبکہ ایک ہزار میں سے صرف نو افراد کے ٹیسٹ کیے جارہے ہیں۔دوسری جانب بھارت میں ہونے والی اموات میں سے ایک چوتھائی سے بھی کم کیسز میں موت کی وجہ سامنے لائی جارہی ہے۔ بھارت میں لاک ڈاون کی وجوہات محض مفروضہ ہی ثابت ہوئیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں