سعودی فرمانروا شاہ سلمان کی بیماری پر مسلم ملکوں کے رہنماؤں میں تشویش، کویت کے ولی عہد نے سعودی ولی عہد سے رابطہ کر لیا، شاہ سلمان بدستور ہسپتال میں ہیں

ریاض(پی این آئی)سعودی فرمانروا شاہ سلمان کی بیماری پر مسلم ملکوں کے رہنماؤں میں تشویش، کویت کے ولی عہد نے سعودی ولی عہد سے رابطہ کر لیا، شاہ سلمان بدستور ہسپتال میں ہیں، کل سوموار کے روز کویت کے ولی عہد الشیخ نواف الاحمد الجابر الصباح نے سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے

ٹیلیفون پر بات چیت کی۔ کویتی ولی عہد نے اپنے سعودی ہم منصب سے ٹیلیفون پر بات چیت میں خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی خیریت دریافت کی۔ انہوں نے شاہ سلمان کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے کویتی ولی عہد کی طرف سے خادم الحرمین الشریفین کی عیادت کرنے پران کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔سعودی عرب کے شاہی دربار کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ خادم الحرمین الشریفین کو پتے میں تکلیف کے بعد الریاض میں شاہ فیصل اسپیشلسٹ اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close