اردو سمجھنے والے مسلمانوں کیلئے خوشخبری ، رواںسال خطبہ حج اردو میںنشر کرنے کا اعلانمکہ مکرمہ(پی این آئی) دُنیا بھر میں اُردو زبان سمجھنے والے مسلمانوں کی گنتی50 کروڑ سے زائد ہے۔ اکثر افراد حج کے موقع پر عربی زبان میں دیا گیا خطبہ نہیں سمجھ پاتے، تاہم انتظامیہ کی جانب سے عربی نہ
سمجھنے والے مسلمانوں کے لیے حج کا خطبہ پانچ زبانوں میں ترجمہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ حرمین شریفین کی انتظامیہ کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ یوم عرفہ کا خطبہ انگریزی، اُردو، فرانسیسی، انڈونیشی اور فارسی زبانوں میں بھی ترجمہ کرایا جائے گا۔انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اسلامی تعلیمات کا اصل مفہوم دُنیا تک پہنچانے کے لیے حرمین شریفین کے خطبات کا ترجمہ کروایا جاتا ہے، اس سال بھی یوم عرفہ کے خطبے کو پانچ زبانوں میں ترجمہ کروا کر اس کا پیغام عربی زبان سے ناآشنا افراد تک پہنچایا جائے گا۔یوم عرفہ کا خطبہ مختلف زبانوں میں سُننے اور پڑھنے کے لیے مختلف ایپلی کیشنز کی مدد لی جا سکتی ہے۔خطبہ یوم عرفہ کا مختلف زبانوں میں ترجمہ کرانے کے لیے حرمین انتظامیہ نے جدید سہولتوں سے آراستہ ایک ادارہ قائم کر رکھا ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ رمضان المبار ک کے دوران حرم شریف کی انتظامیہ کے سربراہ شیخ السدیس نے اعلان کیا تھا کہ حرم شریف میں ہونے والی نماز جمعہ کا عربی خطبہ اب ترجمے کے ساتھ دیگر پانچ زبانوں میں بھی لائیو سُنا جا سکے گا، جن میں اُردو زبان بھی شامل ہے۔انتظامیہ کی جانب سے نماز جمعہ کے خطبے کا ترجمہ اُردو، انگریزی، فرانسیسی، ملایو اور فارسی زبان میں ترجمے کے ساتھ آن لائن نشر کیا جا رہا ہے۔ جس سے دُنیا بھر کے مسلمان مستفید ہو سکیں گے۔ رمضان المبارک کے دوران جمعے کے خطبے کے علاوہ دیگر دروس کو بھی پانچ بین الاقوامی زبانوں میں لائیو نشر کیا گیا۔ اس اقدام کا مقصد حرم شریف کے پیغام کو دُنیا بھر کے مسلمانوں تک پہنچانا ہے۔آن لائن ترجمے نشر کرنے کے لیے جدید ترین آلات اور قابل مترجمین کی خدمات حاصل کی گئی ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں