عید الاضحٰی پر دو ہفتے کی چھٹیوں کا اعلان کر دیا گیا

ریاض (پی این آئی) سعودی عرب میں عید الاضحٰی پر دو ہفتے کی چھٹیوں کا اعلان، تفصیلات کے مطابق سعودی عرب میں عیدالاضحٰی کے موقعے پر دو ہفتے کی تعطیلات کا اعلان کردیا گیا ہے۔ مملکت میں سرکاری ملازمین کے لیے 23 جولائی کو شروع ہونے والی عید کی تعطیلات 8 اگست تک جاری رہیں گی۔

نجی شعبے کو 29 جولائی تا 2 اگست چار روز کی چھٹیاں ملیں گی۔ وزارت افرادی قوت اور سماجی بہبود کے مطابق یہ تعطیلات جن ملازمین کی ہفتہ وار چھٹیوں کے دنوں میں آئیں گی انہیں اس کے بدلے خصوصی تعطیلات سے قبل یا بعد میں چھٹیاں دینا لازمی ہوگا۔خیال رہے کہ عرب یونین برائے فلکیات اور خلائی سائنس نے سعودی عرب میں عید الاضحی جمعہ یکم جولائی کو ہونے کا امکان ظاہر کیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں