برطانیہ سے کورونا ویکسین کے حوالے سے آ گئی بڑی خبر، برطانوی سائنسدانوں نے ویکسین کی تیاری کی تاریخ بتا دی، برطانوی حکومت نےویکسین کی 9 کروڑ خوراک کا معاہدہ بھی کر لیا

لندن(پی این آئی)برطانیہ سے کورونا ویکسین کے حوالے سے آ گئی بڑی خبر، برطانوی سائنسدانوں نے ویکسین کی تیاری کی تاریخ بتا دی، برطانوی حکومت نےویکسین کی 9 کروڑ خوراک کا معاہدہ بھی کر لیا۔برطانوی حکومت نے 9کروڑ افراد کے لیے کرونا ویکسین کا پیشگی معاہدہ کر لیا۔تفصیلات کے مطابق

کروناوائرس کی ممکنہ ویکسین کی تیاری سے قبل ہی برطانوی حکومت نے معاہدہ کرلیا جس کے تحت برطانیہ ادویہ ساز دو کمپنیوں سے ویکسین کی 9 کروڑ خوراک حاصل کرے گا۔رپورٹ کے مطابق 3کروڑ ویکسین کی خوراکیں جرمن اور 6کروڑ فرانسیسی کمپنی تیار کرے گی جو کامیاب ٹرائل کے بعد برطانیہ کو فراہم کی جائیں گی، ان کمپنیز نے ویکسین کے ٹرائل شروع کررکھے ہیں۔ دوسری جانب آکسفورڈ یونیورسٹی بھی 10کروڑ ویکسین تیار کر رہی ہے۔ بزنس سیکریٹری برطانوی حکومت کا کہنا ہے کہ معاہدہ برطانوی شہریوں کی جانیں بچانے کے لیے کیا، برطانیہ کی آبادی تقریباً ساڑھے 6کروڑ ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں