بچوں کے جسمانی استحصال کے لیے کسی بھی قسم کا لٹریچر تیار کرنا یا پھیلانا قابل سزا جرم ہے، سعودی حکومت نے وارننگ جاری کر دی

ریاض(پی این آئی)بچوں کے جسمانی استحصال کے لیے کسی بھی قسم کا لٹریچر تیار کرنا یا پھیلانا قابل سزا جرم ہے، سعودی حکومت نے وارننگ جاری کر دی۔سعودی ہیومن رائٹس کمیشن نے بچوں کے استحصال کے حوالے سے انتباہی بیان جاری کیا ہے، بیان میں بچوں کے استحصال کے زمرے میں شامل تمام پہلوؤں کے

حوالے سے وارننگ دی گئی ہے۔سعودی ویب سائٹ کے مطابق سعودی ہیومن رائٹس کمیشن نے انتباہ کیا ہے کہ بچوں کے جسمانی استحصال کے لیے کسی بھی قسم کا لٹریچر تیار کرنا یا پھیلانا قابل سزا جرم ہے۔ یہ ملک میں نافذ العمل اسلامی شریعت کے احکام اور ملکی قانون کے منافی ہے۔ہیومن رائٹس کمیشن نے ٹویٹر پر کہا ہے کہ ایسا کوئی بھی لٹریچر جس کے ذریعے بچوں کے استحصال کی کوشش کی گئی ہو، مملکت میں قانوناً جرم ہے۔ اسلامی شریعت، ملکی نظام یا معاشرتی آداب کے منافی کوئی بھی کام بچوں کی نظر میں دلچسپ شکل میں پیش کرنے کی کسی بھی طرح کی کوشش قابل سزا جرم کے دائرے میں آتی ہے۔ یہ کام لٹریچر کے ذریعے کیا جائے، آڈیو یا ویڈیو شکل میں تیار کر کے پھیلایا جائے یا اپنے پاس محفوظ رکھا جائے، ہر طرح یہ قانوناً ممنوع ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں