رجب طیب اردوان کا آیا صوفیہ کا اچانک دورہ ،مسجد کا تعمیراتی کام تیزی سے جاری ، باقاعدہ پنج و قتہ نماز کب سے اداکی جائیگی؟دھماکہ خیز اعلان

اسلام آباد(پی این آئی) ترکی کے صدر رجب طیب اردوان نے تاریخی اہمیت کے حامل آیا صوفیہ کو مسجد میں تبدیل کرنے کے بعد یہاں کا دورہ کیا۔رجب طیب اردوان نے آیا صوفیہ کا اچانک دورہ کیا اور مسجد کے تعمیراتی کام کا جائزہ لیا۔

اس دوران حکام نے انہیں بریفنگ بھی دی اور ترک صدر نے آیا صوفیہ میں تصاویربھی بنوائیں۔قومی اخبار میں شائع رپورٹ کے مطابق صوفیہ مسجد میں 24 جولائی بروز جمعہ سے باقاعدہ پنج وقتہ نماز ادا کی جائے گی جب کہ جمعے کی نماز ترک صدر بھی آیا صوفیہ میں ادا کریں گے۔ یادرہے کہ گزشتہ دنوں ترکی کی اعلیٰ عدلیہ کونسل آف اسٹیٹ نے یونیسکو کے عالمی ورثے کی فہرست میں شامل 1500 سال پرانی عمارت کو میوزیم سے مسجد میں تبدیل کرنے کے حق میں فیصلہ سنایا تھا۔ عدالتی فیصلے کے بعد ترک صدر رجب طیب اردوان نے آیا صوفیا کو میوزیم سے مسجد میں تبدیل کرنے کے صدارتی حکم نامے پر دستخط کر دیے ہیں جس کے بعد آیا صوفیا کی میوزیم کی حیثیت ختم ہوگئی ہے اور اس کا کنٹرول ترکی کے محکمہ مذہبی امور نے سنبھال لیا ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close