ریاض (پی این آئی) سعودی عرب کی حکومت نے مقاماتِ حج منیٰ ، عرفات اور مزدلفہ جانے پر پابندی عائد کردی۔کورونا وائرس کے پیش نظر سعودی حکومت نے رواں سال محدود حج کا اعلان کیا ہے ، اس سلسلے میں 160 ممالک کے سعودی عرب میں مقیم 10 ہزار خوش نصیبوں کو حج کی سعادت حاصل کرنے کیلئے
منتخب کیا گیا ہے۔سعودی حکومت نے اعلان کر رکھا ہے کہ مشاعر مقدسہ تک بغیر اجازت جانے والے کو 10 ہزار ریال تک جرمانہ عائد کیا جائے گا، اس پابندی کا اطلاق اتوار 19 جولائی 2020 سے کردیا گیا ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں