سعودی عرب میں حج اور عید الاضحیٰ کب ہو گی؟ فیصلہ آج پیر کے روز چاند دیکھ کر کیا جائے گا، سعودی سپریم کورٹ کی عوام سے چاند دیکھنے کی اپیل

ریاض: (پی این آئی)سعودی عرب میں حج اور عید الاضحیٰ کب ہو گی؟ فیصلہ آج پیر کے روز چاند دیکھ کر کیا جائے گا، سعودی سپریم کورٹ کی عوام سے چاند دیکھنے کی اپیل، سعودی عرب کی عدالتِ عظمیٰ نے مملکت کے تمام شہریوں سے سوموار کی شام ذوالحجہ کا چاند دیکھنے کی اپیل کی ہے۔غیر ملکی خبر رساں

ادارے العربیہ اردو کے مطابق عدالتِ عظمیٰ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ جو شخص اپنی آنکھوں سے نئے مہینے کا چاند دیکھے تو وہ قریب ترین عدالت کو اس کی اطلاع دے اور اس ضمن میں اپنی شہادت قلم بند کرائے۔مسلمان اپنی عیدین، رمضان اور حج ایسے فرائض کے ایّام کا تعیّن نئے قمری ہلال کی رؤیت سے کرتے ہیں۔ وہ قمری سال کی پیروی کرتے ہیں۔ یہ 254 یا 255 دنوں پر مشتمل ہوتا ہے۔ذوالحجہ میں مسلمان فریضۂ حج ادا کرتے ہیں اور عید الاضحیٰ مناتے ہیں ۔اس عید کے موقع پر صاحب استطاعت مسلمان اللہ کے نام پر حلال جانور ذبح کرتے ہیں۔ یہ قربانی حضرت ابراہیم خلیل اللہ علیہ السلام کی عظیم قربانی کی یاد میں کی جاتی ہے۔حج اسلام کا پانچواں رکن ہے اور یہ ہر صاحب استطاعت مسلمان پر زندگی میں ایک مرتبہ فرض ہے۔ گزشتہ سال 25 لاکھ سے زیادہ فرزندان توحید نے حج ادا کیا تھا لیکن اس مرتبہ کرونا وائرس کی وبا کی وجہ سے سعودی حکومت نے حج کو محدود کر دیا ہے اور صرف دس ہزار افراد حج ادا کریں گے۔ یہ تمام عازمین سعودی شہری یا سعودی عرب میں مقیم غیرملکی ہوں گے۔ بیرون ملک سے کسی کو حج کی اجازت نہیں ہوگی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close