ریاض (پی این آئی) سعودی عرب میں 80 فیصد کورونا مریض مکمل صحتیاب ہوچکے ہیں، صحتیاب مریضوں کی تعدادایک لاکھ 97 ہزار سے تجاوز کرگئی، ایکٹو کیسز 50 ہزار 699 رہ گئے ہیں۔ سعودی وزارت صحت کے مطابق مملکت میں کورونا وائرس کیسز کی تعداداڑھائی لاکھ سے تجاوز کرگئی، گزشتہ 24
گھنٹے میں یومیہ کورونا کیسز میں مزید اضافہ ہوگیا ہے، مزید2504نئے کیسز رپورٹ ہوئے، جس کے ساتھ مجموعی کیسز کی تعداد2 لاکھ 50 ہزار 920 ہوگئی ہے۔نئے کیسز میں دارلحکومت ریاض میں 178، جدہ میں 177، حفیف 163کیسز رپورٹ ہوئے۔اسی طرح گزشتہ24 گھنٹے میں39 مریض انتقال کرگئے جس کے ساتھ مجموعی اموات کی تعداد 2486 ہوچکی ہے۔بتایا گیا ہے کہ سعودی عرب میں 80 فیصد کورونا مریض مکمل صحتیاب ہوچکے ہیں۔آج 3517 کورونا مریض صحتیاب ہوئے ہیں۔ جس کے ساتھ صحت یاب مریضوں کی تعداد ایک لاکھ 97ہزار 735 ہوچکی ہے۔صحت یاب مریضوں کے بعد ایکٹو کیسز 50ہزار 699 رہ گئے ہیں۔دوسری جانب دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 1 کروڑ 44 لاکھ 27 ہزار 734 تک جا پہنچی ہے جبکہ اس موذی وائرس سے ہلاکتیں 6 لاکھ 4 ہزار 963 ہو گئیں۔کورونا وائرس کے دنیا بھر میں 52 لاکھ 4 ہزار 666 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 60 ہزار 73 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 86 لاکھ 18 ہزار 105 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔امریکی میڈیارپورٹس کے مطابق امریکا تاحال کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ ملک ہے جہاں ناصرف کورونا مریض بلکہ اس سے ہلاکتیں بھی اب تک دنیا کے تمام ممالک میں سب سے زیادہ ہیں۔امریکا میں کورونا وائرس سے اب تک 1 لاکھ 42 ہزار 877 افراد موت کے منہ میں پہنچ چکے ہیں جبکہ اس سے بیمار ہونے والوں کی مجموعی تعداد 38 لاکھ 33 ہزار 271 ہو چکی ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں