لندن: (پی این آئی)بہت ہو چکا، اب بس، موسم سرما میں کورونا کی دوسری لہر آ بھی جائے تو لاک ڈاؤن نہیں ہو گا، یورپ کے اہم ترین ملک کے وزیر اعظم نے پہلے ہی فیصلہ سنا دیا، شہریوں کو حیرت، برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے کہا ہے کہ وبا کا دوسرا مرحلہ آنے پر بھی وہ ملک میں دوسری بار لاک ڈاؤن نافذ
نہیں کرنا چاہتے۔برطانوی اخبار کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ نہیں سوچتے کہ ملک اس پوزیشن میں دوبارہ آئے گا کہ معمولات زندگی بند کرنا پڑیں۔ دوسری جانب مشیر برائے سائنس نے کہا ہے موسم سرما کے آتے ہی لاک ڈاؤن جیسے اقدامات کی ضرورت ہو سکتی ہے، برطانوی معیشت لاک ڈاؤن کے دوران 20 فیصد تک سکڑ گئی تھی اور کورونا وائرس سے مزید 40 افراد ہلاک اور 827 نئے کیسز سامنے آئے۔واضح رہے کہ برطانیہ میں بھی کورونا وبا کے آنے پر لاک ڈاون تاخیر سے کیا گیا تھا جس کے سبب وائرس نے بڑی تعداد میں لوگوں کو موت کی وادی میں پہنچا دیا جس کی اب تعداد بڑھ کر 45 ہزار 273 تک پہنچ چکی ہے جبکہ مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 94 ہزار 66 ہو گئی ہے۔ مقام حیرت ہے کہ اتنا بڑا جانی نقصان اٹھانے کے بعد بھی برطانوی وزیراعظم لاک ڈاون کے خلاف بیان دے رہے ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں